۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ/ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ہفتہ وار تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ہفتہ وار تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام الہی سے ہوا اور یہ شرف جناب حافظ سید محمد شاہ رضوی کو حاصل ہوا۔

تلاوت کلام پاک کے بعد استاد جامعہ علامہ ڈاکٹر علی حسین عارف نے شرکاء سے خطاب فرمایا ۔آپ نے” کامیابی قران و حدیث کی روشنی میں“ اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کامیابی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی۔جسمیں ۔١۔باہدف زندگی گزاریں۔٢۔اپنے اوپر یقین رکھیں ٣۔عمل عمل اور عمل۔۴۔ماضی کے اچھاییوں کو تسلیم کریں۔۵۔امکان پر یقین رکھیں۔ کا ذکر کیا۔

اس کے بعدMotivational Speaker سید عمار عباس صاحب نے انگلش زبان میں ”قران اور زندگی“ کے موضوع پر گفتگو کی۔آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ انور علی نجفی صاحب نے ”عقائد وافکار کی یلغار اور جوانوں کی ذمہ داریاں“کے موضوع پر جامع گفتگو کی اور سوالات وجوابات کا بھی موقع فراہم کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .